تازہ تر ین

بھارتی آرمی چیف کیلئے بہتر ہو گا وہ جنرل باجوہ کے امن ویژن کو فالو کریں : میجر جنرل آصف غفور

راولپنڈی (این این آئی‘ آئی این پی) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بہتر ہوگا بھارتی آرمی چیف، جنرل باجوہ کے علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے ویژن کو فالو کریں اور بھارت پاکستان دشمنی ترک کرے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق بھارتی آرمی چیف نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل باجوہ کو فالو کرتے ہیں بہتر ہوگا وہ جنرل باجوہ کے علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے ویژن کو فالو کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس کیلئے بھارت کو پاکستان دشمنی ترک کرنا ہوگی۔ واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ پاکستان آرمی چیف کو فالو کرتے ہیں۔ یاد رہے بھارتی آرمی چیف بپن روات نے اپنے میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو ہر طرح سے فالو کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنر ل باجوہ کہاں کا دورہ کرتے ہیں کدھر جاتے ہیں کیا کرتے ہیں انہیں فالو کرتا ہوں۔نوجوت سنگھ سدھو کا جنرل باجوہ کو گلے لگانے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں ان باتوں کی پرواہ نہیں کرتا اور نہ ہی مجھے اس پر غصہ آتا ہے ،یہ انکا انفرادی عمل ہے اور وہ ہی اس کے جواب دہ ہیں۔واضح رہے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجیوں کی خودکش حملے سے ہلاکتوں کے بعد سے بھارت کو جنگی جنون سوار ہے اور وہ کئی مرتبہ حملہ کرنے کی دھمکیاں بھی دے چکاہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv