تازہ تر ین

فواد چوہدری کے مستعفی ہونے کا عندیہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے استعفیٰ دینے کا اشارہ دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے مستفیٰ ہونے کا عندیہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آئے تو فواد چوہدری کی وزارت سے برطرفی کی خبریں بھی سامنے آئی تاہم اب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر سرکاری ٹی وی کے ایم ڈی کو تبدیل نہیں کیا گیا تو وہ سنجیدگی سے استعفیٰ دینے پر غور کریں گے۔نجی میڈیا گروپ سے تعلق رکھنے والے معروف صحافی عبدالغفار نے دعویٰ کیا کہ جلد ہی علی محمد خان کو وفاق میں اہم وزارت ملنے جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں علی محمد خان اچھے سے بولنا جانتے ہیں۔ان کے اس ٹویٹ سے تاثر ملتا ہے کہ آنے والے دنوں میں وزارت اطلاعات کا قلمدان علی محمد خان کو ملنے والا ہے۔گذشتہ ہفتےفواد چوہدری اور نعیم الحق میں ٹویٹر پر ہونے والی بیان بازی نے بھی ان خبروں کو تقویت دی ہے۔واضح رہے وزیر اعظم عمران خان کے سیاسی مشیر نعیم الحق کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا۔نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کو پی ٹی وی کی انتظامیہ اور بورڈ پر مکمل اعتماد ہے اور وزیر اعظم عمران خان پی ٹی وی کو بی بی سی کی طرز پر آزاد اور خود مختار بنانا چاہتے ہیں اور حکومت اس حوالے سے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔پی ٹی وی چونکہ چوہدری فواد حسین کی وزارت کے تحت آتا ہے تاہم انہیں پی ٹی وی کے معاملات میں نعیم الحق کی مداخلت پسند نہیں آئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین نے نعیم الحق کی ٹوئیٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مرزا غالب کا ایک شعر پوسٹ کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv