تازہ تر ین

جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے پاکستان کی حفاظت کیلئے ایکشن میں آگئے، سرحدی علاقوں کی پیٹرولنگ شروع

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان اور چین کی جانب سے تیار کردہ جنگی طیاروں نے پاکستان کے سرحدی علاقوں کی پیٹرولنگ شروع کردی۔ خاص کر لاہور کے محاذ پر جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے مسلسل پیٹرولنگ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر نے جمعہ کے روز میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پلوامہ واقعات پر کافی چیزیں ہوئی ہیں۔14فروری کو سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا، پلوامہ دھماکے کا نوجوان بھی مقبوضہ کشمیر کا مقامی ہے۔ھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی پاکستان سے نہیں گئی۔ دھماکے میں استعمال ہونے والا دھماکا خیز مواد پاکستان سے نہیں گیا۔ کشمیر میں بھارت کی بھاری فوج موجود ہے۔ ایل اوسی پر آبادی سے زیادہ بھارتی سیکیورٹی فورسز تعینات ہے۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی لائن آف کنٹرول عبور کر سکے؟ اس کے باوجد بھارت نے بغیر تفتیش الزام پاکستان پر لگا دیا گیا۔پاکستان نے اس بار جواب دینے کیلئے تھوڑا سا وقت لیا۔ پاکستان نے الزامات کی تحقیق کی ، اور پھر پاکستان کے وزیراعظم نے جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 64 فیصد آبادی جوانوں پر مشتمل ہے۔ میں تھوڑا بتانا چاہتا ہوں کہ ہماری 72 سال کی تاریخ ہے،1947 میں ہندوستان کی تقسیم ہوئی اور پاکستان آزاد ہوا،اس حقیقت کو بھارت آج تک قبول نہیں کرسکا،1947 ئاکتوبر میں بھارت نے کشمیر پر حملہ کیا اور 72 سال سے کشمیر میں کشمیریوں پر اس کے ظلم و ستم جاری ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv