تازہ تر ین

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)میں ڈال دیا گیا ،اپوزیشن لیڈر کا نام نیب کی سفارش اور کابینہ کی منظوری کے بعد ڈالا گیا،اب وہ بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے، سرکلر ملک بھر کے تمام ہوائی اڈوں کو ارسال کردیا گیا،نیب نےاثاثہ جات کیس میں نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔تفصیلات کے مطابق اپو زیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیاگیا، نیب کی سفارش اور کابینہ کی منظوری سے نام ای سی ایل میں ڈالاگیا۔اب وہ بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے، شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا معاملہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں زیر غور نہیں آیا بلکہ سرکلر کے ذریعے نام شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔وزارت داخلہ کے سرکلر کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پر بیرون ملک سفر کی پابندی عائد کردی گئی ہے اور سرکلر ملک بھر کے تمام ہوائی اڈوں کو ارسال کردیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv