تازہ تر ین

جنوبی پنجاب کو وسطی پنجاب کے برابر ترقی ، مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنائینگے : عثمان بزدار

لاہور (خبرنگار) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی ترجیحات میں صحت کے شعبے کو بے حد اہمیت حاصل ہے اور راجن پور کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان صحت انصاف کارڈ کی لانچنگ کے لئے خود تشریف لائے ہیں اوریہ اس امر کی دلیل ہے کہ وزیراعظم جنوبی پنجاب کے لوگوں سے کس قدر لگاﺅ رکھتے ہیںاور میں وزیراعظم کو خواجہ فرید ؒ کی دھرتی پر خوش آمدید کہتا ہوں -وہ آج راجن پور میں صحت انصاف کارڈ کے اجراءکی تقریب سے خطاب کررہے تھے- وزیراعلیٰ نے کہاکہ حکومت پنجاب ماضی کے برعکس صوبے کے ہر شہر کے ہر فرد کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے-راجن پور پنجاب کا وہ ضلع ہے جس کی سرحدیں بلوچستان اور سندھ سے ملتی ہیں،میں اسے اگر پنجاب کا گیٹ وے کہوں تو یہ غلط نہ ہوگا-راجن پور پنجاب کا پسماندہ ضلع ہے ،اس طرح ڈی جی خان بھی ایک پسماندہ ضلع ہے -سابق حکومت نے ان اضلاع کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا، گزشتہ 10برس میں ترقی کو چند شہروں تک محدود کیا گیا-لاہور میں فی کس 96ہزار روپے خرچ کئے گئے جبکہ راجن پور میں فی کس 4ہزار روپے صرف کئے گئے-اس طرح کا امتیازی رویہ اپنا کر جنوبی پنجاب کو ترقی سے محروم رکھا گیا -تحریک انصاف کی حکومت اس تفریق کو ختم کرے گی اور جنوبی پنجاب کو ترقی کے لحاظ سے وسطی پنجاب کے برابر لائیں گے او رراجن پور کو ایک مثالی ضلع بناﺅں گا- راجن پور میں دیہی و بنیادی مراکز صحت ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو اپ گریڈ کیا جارہاہے اوران ہیلتھ فسیلٹیز میں 24گھنٹے علاج معالجے کی سہولت میسر ہوگی-راجن پو رمیں مد ر اینڈ چائلڈ ہسپتال بھی بنے گا-روجھان ، راجن پوراو رکوہ سلیمان میں بسنے والوں کو تعلیم او رصحت کی وہ سہولتیں دیں گے جو راولپنڈی او رلاہور کے عوام کو ملتی ہیں-ایک علاقہ ترقی کرے اور دوسرا ترقی سے محروم رہے تحریک انصاف کی حکومت میں ایسا نہیں ہوگا-ہم پسماندہ علاقوں کو ترقی دیں گے او روزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پسماندہ علاقوں کی حالت بدل دیں گے-انہوںنے کہاکہ صحت انصاف کارڈ کے تحت مستحق خاندان کو سالانہ 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک علاج کی سہولت حاصل ہوگی۔ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے پنجاب بھر کی 30 فیصد آبادی کو ہیلتھ کور حاصل ہوگا۔ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے راجن پور کے 2 لاکھ 13 ہزار خاندانوں اور 10 لاکھ افراد کومعیاری علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔جنوبی پنجاب کے 4 اضلاع راجن پور، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ اور ملتان کے 12 لاکھ خاندان اور 63 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ پہلی مرتبہ مریض کو ہسپتال آمد و رفت کیلئے بھی روزانہ ایک ہزار روپے ادا کئے جائیں گے اور خدانخواستہ وفات کی صورت میں لواحقین کو 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ راجن پور میرا گھر ہے او رمیں یہاں کے مسائل سے واقف ہوں-راجن پور میں یونیورسٹی بننی چاہےے ،یہاں گیس آنی چاہےے،کچے کے علاقے میں امن وامان کے کچھ مسائل موجود ہیں،انشا ءاللہ ہم راجن پور کے تمام مسائل حل کریں گے او رمیں اس علاقے میں آتا جاتا رہوں گا- وزیر اعظم عمران خان کی حکومت ہر شہری کے ساتھ برابری اور مساوات کا سلوک کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے کے دوران پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا او رکہاکہ وزیراعظم عمران خان نے یہ احسن اقدام اٹھایا ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہےں کیونکہ ان قیدیوں میں زیادہ تعداد پنجاب کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجا ب عثمان بزدار نے سابق ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل (ر) حسین مہدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ پنجا ب عثمان بزدارنے ممبر نیشنل فنانس کمیشن ڈاکٹر سلمان شاہ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کی حدود میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی رپورٹ آر پی او سے طلب کر لی ہے اور فائرنگ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے پولیس کانسٹیبل زعفران کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے شہید کانسٹیبل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل زعفران نے اپنی ڈیوٹی کے دوران فرض کی اعلیٰ مثال قائم کی اور ہمیں اپنے بہادر پولیس اہلکاروں پر فخر ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv