تازہ تر ین

پاک بھارت کشیدہ حالات میں حکمت عملی کا مظاہرہ کرنا لازمی ہے:آغا باقر ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو دوٹوک پیغام دیدیا : امجد اقبال ، بھارتی میڈیا نے نفرت کی آگ بھڑکادی جس کا نقصان وہ خود اٹھائیں گے: ضمیر آفاقی ، وزیراعظم کے پالیسی بیان کو عوام نے بہت پسند کیا پاکستان کو سفارتی میدان میں کامیابی ملی: عبدالباسط ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار عبدالباسط خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے پالیسی بیان کو عوام نے بہت پسند کیا۔بھارت نے پاکستان کو جو دھمکیاں دی ہیںان پر اسے منہ چھپانے کے لیے کوئی جگہ نہیں رہ گئی۔ یہ پاکستان کے لیے اچھا وقت ہے۔ بھارت پراکسی وار کا عادی ہوگیا ہے۔ پاکستان نے پہلی بار بھارت کو پیشکش کی ہے کہ آو دہشتگردی پر بات کریں۔ سلامتی کونسل کی قرارداد اور ٹرمپ کا بیان موجودہ حکومت کی سفارتی سطح پر خارجہ پالیسی میں اہم کامیابی ہے۔ مذاکرات کے لیے ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی جدوجہد کیوجہ سے حل ہونے والا ہے۔ اسپیکر کسی بھی ممبر اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر سکتا ہے۔آغا سراج درانی کو سزاہونے تک مجرم نہیں کہا جاسکتا۔کوئی ممبر پارلیمنٹ گرفتار ہوتاہے تو اگلے روز اسمبلی کا اجلاس بلا لیا جاتا ہے ، مرغی چور یا عام آدمی کے لیے چالان تک پیش نہیں ہوتا۔پارلیمنٹ کا تقدس قانون سازی سے ہے۔ لاہور قلندر کے سپانسرعاطف رانا کے چہرے کے تاثرات پر رحم آتا ہے۔کالم نگار ضمیر آفاقی نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے جنگی ماحول پیدا کرتاہے،بھارتی میڈیا نے اپنے ملک میں نفرت کی آگ بڑھکا دی ہے جسکا نقصان وہ خود اٹھائیں گے۔ آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے دنیا میں پاکستان کو مثبت تاثر گیا ہے۔ کرپشن پر صرف الزام ہونے پر کسی کو گرفتار نہ کیا جائے۔ کراچی میں زہریلا کھانا کھانے سے بچوں کی ہلاکتیں افسوسناک ، ریاستی اداروں کی نااہلی اور پاکستان کا المیہ ہے۔پاکستان کی سرحدوں پر ٹینشن کی صورتحال میں لاہور قلندر کی جیت شاندار ہے۔ کالم نگار امجد اقبال نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کی موجودہ صورتحال پر بھارت کو جواب دینا ضروری تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح پیغام تھا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا مگر سرحد پار سے جنگ کی باتوں پر دفاع کے لیے تیار ہے۔پاکستان نے بھارت کو دہشتگردی پر مذاکرات کی پیشکش کی۔بھارتی عوام میں لوگ بھارتی حکومت اور انتہا پسند لابی کی جنگ کی باتوں کو پاگل پن ٹہرا رہی ہے۔ مسئلہ کشمیر طاقت سے حل نہیں ہو سکتا۔بھارت جنگ کی حماقت نہیں کر سکتا۔تاہم بھارتی الیکشن کی مدت پوری ہونے تک مذاکرات نہیں ہوں گے۔ ڈی جی ایم اوز رابطے میں ہیں کہ خطرے کی بات نظر نہیں آرہی۔ بھارتی سیاست کی بنیاد پاکستان دشمنی ہے ، جس میں اسے شکست ہو رہی ہے۔ پاکستان میں کوئی غیر حکومتی، سیاسی جماعت یا ادارے نے کشمیر پر مذاکرات کی مخالفت نہیں کی۔ کراچی میں باسی بریانی بچوں کی جان لے گئی۔ انسانی صحت پر کوئی کمپرومائز نہیں، ذمہ داروں کیخلاف سخت کاروائی ہونی چاہئے۔لاہور قلندر کا 200کا بڑا ٹارگٹ حاصل کرنا خوش آئند ہے۔ میزبان تجزیہ کار آغا باقر کا کہنا تھا کہ چین نے پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے بیان دیا ہے۔ مسلمان کی ضرب فولاد ہوتی ہے۔ چاہے ایک جنگ کر لیں یا چار ، آخر مذاکرات پر ہی آنا ہے۔ پاک بھارت کشیدہ حالات میں حکمت عملی کا مظاہر لازم ہے۔ کشمیر کے مسئلے پر ہم قرینِ قیاس ہیں کہ حل ہو سکتا ہے، کیونکہ خون خرابہ زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔کشمیریوں کی جدوجہد دنیا کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مجبور کر رہی ہے۔ آغا سراج درانی کیس پر انکا کہنا تھا کہ کسی ایک طبقے کو ضمانتوں اور پرڈکشن آرڈرز کا استحقاق سوالیہ نشان ہے، ناجائز استعمال نہیں ہونا چاہئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv