تازہ تر ین

اپوزیشن جتنا مرضی شور مچالے ایک ایک کا احتساب ہوگا، وزیراعظم

راجن پور(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنا مرضی شور مچالے ایک ایک کا احتساب ہوگا کیونکہ طاقتور اور کمزور کے احتساب کا ایک طرح کا نظام ہونے سے ہی ملک آگے بڑھے گا۔وزیراعظم نے پنجاب میں صحت کارڈز منصوبے کا افتتاح کردیا۔ عمران خان نے راجن پور میں صحت کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ہم نظریہ پاکستان سے دور ہوگئے ہیں، ہمیں چاہیے کہ ملک کو مدینے کی ریاست کے اصولوں پر کھڑا کریں، پاکستان دنیا میں واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا، اگر اس نظریہ پر قائم نہ رہا تو ملک ختم ہوجائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سرکاری اداروں کا سب سے بڑا مسئلہ سزا و جزا کا نظام ہے، اس نظام کے قائم ہونے تک کوئی ادارہ ٹھیک نہیں ہوگا، پورا شریف خاندان علاج کے لیے بیرون ملک جاتا ہے، نبی ﷺ نے کہا کہ امیر اور غریب کےلیے الگ الگ قانون سے قومیں تباہ ہوتی ہیں ملک میں طاقت ور کے لیے الگ اور کمزور کے لیے الگ قانون ہے۔عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان نے لندن میں محلات تسلیم کیے لیکن ملکیت کی ایک دستاویز پیش نہ کرسکے، اگر پیش کردیتے تو سارا کیس ختم ہوجاتا ہے، طاقتور اور کمزور کے احتساب کا ایک نظام ہونے سے ہی ملک آگے بڑھے گا، کرپشن کی یونین اورٹولہ جمہوریت کے نام پر اپنی چوری بچانے میں لگی ہے، پوری اپوزیشن کو چیلنج کرتا ہوں جتنا مرضی شور کرے جو چاہے کرے، اب ایک ایک کا احتساب ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv