تازہ تر ین
pak army.jpg

جنگ اورحملے کی دھمکیاں بھارت کی جانب سے دی جارہی ہیں ، ملک کادفاع ہمارا حق ہے:ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان نے پلوامہ حملے کے بعد پاکستان کے بروقت جواب نہ دینے کی وجہ بتادی اور اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے بھارتی الزامات پر جواب دینے کے لیے وقت لیا اور اپنے تئیں الزامات کی تحقیق کی جس کے بعد پاکستان کے وزیراعظم نے جواب دیا۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا پاکستان کسی حملےکی تیاری نہیں کررہا، جنگ اورحملےکی دھمکیاں بھارت کی جانب سےدی جارہی ہیں ، ملک کادفاع ہمارا حق ہےجس کی تیاری کررہےہیں، پاک فوج اورعوام نےدہشت گردی کیخلاف جنگ لڑی ہے، بھارت کوئی بھی جارحیت کاکرےگاتواس کابھرپورجواب دیں گے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بتایاکہ 14 فروری کو پلوامہ میں قابض بھارتی فوج کو کشمیری نوجوان نے نشانہ بنایا جس کے فوری بعد بھارت کی طرف سے بغیر سوچے سمجھے الزامات شروع ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ ففتھ جنریشن وار فیئرکا ہدف ہماری نوجوان نسل ہے ، نوجوان نسل اس حملے کے پس منظر کو سمجھ سکے، پاکستان کی آزادی کی حقیقت کو انڈیا آج تک تسلیم نہیں کرسکا، بہتر سال سے کشمیریوں پر ظلم و ستم جاری ہے ، کشمیرپر بھارتی فوج کے حملے کے وقت ہم نوزائیدہ ملک تھے ، مشرقی پاکستان میں بھارت کی طرف سے مکتی باہنی تحریک چلائی گئی ,1971 میں سازش سے ہمیں دولخت کیا گیا، اور بنگلہ دیش کی موجودہ وزیراعظم نے بھی اس کا اعتراف کیا لیکن بالآخر ہم اس سانحے کے بعد بھی سنبھل گئے۔ میجرجنرل آصف غفور نے بتایاکہ ہم نے دفاع کے لیے جوہری طاقت حاصل کی اور پھر بھارت نے ملک کے اندر دہشتگردی شروع کردی، مغربی سرحد پر دہشتگردی کو روکنے کی کوشش کی تو بھارت نے مشرقی سرحد پر گڑبڑھ شروع کردی اور ہماری توجہ مشرقی سرحد پر مرکوز ہوگئی جس سے دہشتگردی کو پھیلنے میں آسانی ہوئی، اگر مشرقی سرحد پر نہ الجھتے تو دہشتگردی کو پنپنے کا موقع نہ ملتا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ایٹمی طاقت سیلف ڈیفنس میں حاصل کی، ایٹمی طاقت حاصل کرکےبھارت کی پاکستان پربالادستی ختم کی، افغانستان کے ذریعےپاکستان میں دہشت گردی کرائی گئی، دہشت گردی کیخلاف کارروائی کےدوران مشرقی سرحدپرصورتحال کشیدہ کی گئی، 2008 میں دہشت گردی کیخلاف کامیابی پربھارت دوبارہ مشرقی سرحدپرفوج لے آیا۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ایٹمی قوت بنےتوبھارت نےہمارےخلاف غیرروایتی محاذاپنایا، کلبھوشن کی صورت میں واضح ثبوت موجودہیں، 2003 میں ڈی جی ایم اوزہاٹ لائن قائم کی، ایل اوسی پر5جگہ پوائنٹس لگائے۔انھوں نےمزید کہا پاکستان جب بھی ترقی کی طرف چل پڑتاہےتوبھارت یاکشمیرمیں کوئی نہ کوئی واقعہ ہوجاتاہے، ممبئی حملےکےوقت بھی بھارت میں انتخابات ہونےتھے، پٹھان کوٹ کاواقعہ بھی انتخابات کےموقع پرہواتھا اڑی حملےکےوقت وزیراعظم پاکستان نےاقوام متحدہ میں تقریرکرناتھی، ہمارے اہم مواقع سےپہلےبھارت یاکشمیرمیں کوئی واقعہ کرادیاجاتاہے، پلواماحملےکےوقت بھی پاکستان میں ا?ٹھ بہت ضروری ایونٹس ہورہےتھے، سعودی ولی عہد کادورہ تھا،اقوام متحدہ میں اہم اجلاس ہوناتھا، امریکاطالبان مذاکرات،کلبھوشن کیس،کرتارپور اورپی ایس ایل میچزہورہےتھے، مجموعی طورپر8ایونٹس تھےجوپاکستان میں ہورہےتھےیاہم سےمتعلق تھے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا مت بھولیں بھارت میں عام انتخابات ہورہےہیں، یہ بھی نہ بھولیں کہ مقبوضہ کشمیرمیں تحریک عروج پرہے، پلواماحملے کا ان 8اہم ایونٹس کی وجہ سےنقصان تھا، بھارت کی کوشش ہےپاکستان کوعالمی سطح پرتنہاکیاجائے، غیرملکی سرمایہ کاری پاکستان میں ا?رہی ہے، سی پیک بہتری کی جانب گامزن ہےترقیاتی کام تیزترہے، روس تک کیساتھ ہماری فوجی مشقیں ہوئی ہیں، بھارتی فوج کی ایک لیئرڈیفنس ہے، بھارتی فوج 70سال سےپلوامامیں بیٹھی ہےدراندازی کیسےہوسکتی ہے، لائن ا?ف کنٹرول سےمیلوں دور یہ واقعہ ہواہے، بھارت کوتواپنی فوج سےسوال پوچھناچاہیےیہ حملہ کیسےہوگیا، اپنی افواج سےکیوں نہیں پوچھتےاتنی تعدادکےباوجودواقعہ ہوا، دھماکاخیزمواد بھارتی ساختہ استعمال ہوا،گاڑی بھی مقامی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv