تازہ تر ین

میجر عزیز بھٹی( شہید)کے پو تے کا لیجنڈ اداکار عابد علی کی بیٹی سے نکاح،تقریب میں شوبز ستاروں کا رقص ، خوب جلوے بکھیرے

لاہور(صدف نعیم) ایمان علی کی رسم حنا میں سب سے پہلے دونوں کا نکاح پڑھایا گیا ، نئی زندگی کے لیے دعا کی گئی۔ڈھولکی میں عروا حسین، فرحان سعید، ثروت گیلانی، علی ظفر، عمیر جسوال، فیشن ڈیزائنر و میزبان حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) اور دیگر شوبز ستاروں کی شرکت ۔ عروا حسین کا ایک دو تین گانے پر شاندار رقص ۔ فرحان سعید نے بھی رقص کر کے خوب جلوے بکھیرے۔ دلہن ایمان علی اور دلہا بابر بھٹی کا شاندار رقص ،ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ایمان علی نے رسم حنا میں پیلے رنگ کا روایتی جوڑا زیب تن کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کر کے اشارہ دیا تھا کہ ایمان علی شادی کر رہی ہیں۔ ایمان علی کی شادی بابر بھٹی سے ہو رہی ہے جو بہادری پر نشان حیدر کا اعزاز پانے والے میجر عزیز بھٹی شہید کے پوتے ہیں۔ایمان علی معروف اداکار عابد علی کی بیٹی ہیں، انہوں نے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور بعدازاں فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ’خدا کے لیے‘، ’بول‘ اور ’ماہِ میر‘ شامل ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv