تازہ تر ین

خاوند نے ماں ، بھائی کیساتھ ملکر تشدد کر کے بیوی قتل کر دی ، ” خبریں ہیلپ لائن “ میں انکشاف

فیصل آباد(سٹی بیورو) آپریشن کے ذریعے بچے کیوں پیدا کئے،ہر بچے پر ہمارا خرچہ بہت آتا ہے،خاوند نے اپنی ماں اور بھائی کے ساتھ ملکر تین بچوں کی مارڈالی۔تفصیل کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے لیاقت چوک کی رہائشی رضیہ بی بی کی شادی پانچ سال قبل امباں والی بستی کے رہائشی نیاز کے ساتھ ہوئی تھی جن کے بطنسے آپریشن کے ذریعے تین بچے پیدا ہوئے انکے ہاں 20روز قبل ایک بیٹا پیدا ہوا آپریشن پر کافی رقم خرچ ہونے پر خاوند کوشدید رنج تھا اسی وجہ سے خاوند نے اپنی بیوی کو ماں باپ سے پیسے منگوانے کا کہا انکار کرنے پر دونوں کے درمیان جھگڑاشروع ہوگیا اور شدت اختیا رکر گیا تو نیاز نے اپنی والدہ کے ساتھ ملکر رضیہ کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سر میں ہیلمٹ مارتا رہاجبکہ نیاز کا بھائی ریحان سریا گرم کرکے اسکے جسم پر داغتارہا ،لڑکی کی حالت غیر ہونے پراسکے لواحقین کو بلا کر انکے حوالے کردیا اہل خانہ نے اپنی بیٹی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جہاں سات روززندگی موت کی کشکمش میں رہنے کے بعد دم توڑ گئی پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کاروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کردی اورمقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کردیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv