تازہ تر ین

بھارت کے پاکستان پر الزامات، اندرونی حالات سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے: خالد چودھری، کلبھوشن بھارتی جاسوس، کل کو پاکستان بھی کسی معاملے پر عالمی عدالت جاسکتا ہے: سیف الرحمن ، دنیا گلوبل ویلیج بن چکی بھارت کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے سب کے سامنے ہیں: ضمیر آفاقی ، بھارت نے کلبھوشن کیس عالمی عدالت لے جاکر خود غلطی کی اب اس کے گلے پڑگیا: آغا باقر ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار خالد چوہدری نے کہا کہ ان حالات میں نہ ہوتا۔بھارت اب پاکستان پر الزامات لگا کر اپنے اندرونی حالا ت سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش میں ہے۔ چینل فائیو کے تجزیوں اورتبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میںبھارت اور پاکستان کی سیاست میں بڑی تبدیلی دیکھ رہا ہوں۔عوام جانتے ہیں جنگیں مسائل کا حل نہیں۔آئی سی جے سے زیادہ توقع نہیں لگانی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بغیر ریفرنس تیار کئے نیب کو بندہ نہیں اٹھانا چاہئے پہلے انکوائری مکمل ہونی چاہئے۔اس وقت خطے کی صورتحال بہت خوفناک ہے غربت دور کرنا سب سے اہم ہے جنگوں سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ کالم نگارمیاں سیف الرحمن نے کہا کہ قانون منطق سے ہٹ کر نہیںبنتا۔اگر نواز شریف نے تقریر میں کسی نان سٹیٹ ایکٹر کی بات کی تو بھارت اس سے کیا ثابت کر سکتا ہے کلبھوشن تو سب جانتے ہیں بھارتی جاسوس ہے پاکستا ن سے پکڑا گیا۔کل کو پاکستان بھی کسی معاملے میں آئی سی جے جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن بڑاناسور ہے لیکن قانون کے مطابق کام ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی یکجہتی سب سے پہلے ہے اس پر کوئی سمجھتہ نہیں ہونا چاہئے کسی ادارے کو بے جا اختیار نہیں ملنے چاہئیں۔بھارت میں بھی عوام کی بڑی تعداد جنگ نہیں چاہتی ۔ کالم نگارضمیر آفاقی نے کہا کہ کلبھوشن کیس میں قانون اور حقائق بھارت کے حق میں نہیں۔دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانی پاکستان نے دی بھارت کچھ بھی کہے دنیا حقائق کو تسلیم کرتی ہے کیونکہ دنیا گلوبل ویلج بن چکی ہے حقائق کو چھپانا ممکن نہیںکشمیر میں جو ہو رہا ہے وہ بھی ڈھکا چھپا نہیں۔انہوں نے کہا احتساب کریں لیکن بلاامتیاز ہونا چاہئے۔ بتایا جائے اس ملک میں قانون نام کی کوئی چیز ہے۔کسی کو دیوار سے لگائیں گے تو رد عمل تو ہو گا۔ملک کو نیب سٹیٹ بنا دیا گیا۔ کالم نگارآغا باقر نے کہا کہ بھارت نے کیس آئی سی جے میں لے جا کر خودہی غلطی کردی۔بھارت کے لئے بھی ایک بڑا سیاسی ایشو بن گیا۔انہوں نے کہا آغا سراج کی گرفتاری کے بعد ملکی سیاست میں ہلچل ہے۔پیپلز پارٹیی کی جانب سے بھی بیانات پر بیانات آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کلبھوشن جیسے دہشت گردوں کی باعث جتنے لوگوں کی جانیں گئیں ان معصوم جانوں کے خاندانوں سے پوچھیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv