تازہ تر ین

کلبھوشن کیس، بھارت نوازشریف کا انٹرویو بطور دلیل سامنے لے آیا

لاہور (ویب ڈیسک) کلبھوشن یادیو کیس میں بھارت نوازشریف کا انٹرویو بطور دلیل سامنے لے آیا۔ یہ انٹرویو اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف نے نجی اخبار کے رپورٹر کو دیا تھا جسے پاکستان کے معروف انگریزی اخبار نے نمایاں طور پر شائع کیا تھا۔عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کے خلاف دہشتگردی کی منصوبہ بندی میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے کلبھوشن یادیو کیس میں انتہائی اہم موڑ سامنے آیا ہے۔ پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کا نجی اخبار کو دیا گیا انٹرویو عالمی عدالت میں پاکستان کے خلاف ہی دلیل کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، جسے بھارت نے اپنے جاسوس کلبھوش یادیو کو بچانے کیلئے ڈھال کے طور پر عالمی عدالت جیسے پلیٹ فارم پر پیش کیا ہے۔ کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت کے دوران بھارتی وکیل نے دلائل دیتے ہوئے نوازشریف کے انٹرویو کا حوالہ دیا۔اس حوالے سے سوالات اٹھتے ہیں کہ کیا نوازشریف نے یہ انٹرویو بھارت کیلئے دیا تھا، کیا یہ زہریلا انٹرویو سازش تھی؟ اس انٹرویو کے پاکستان کے خلاف استعمال سے نوازشریف اور مریم نواز کی بھارت نوازی بے نقاب ہو جاتی ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ ملک دشمن انٹرویو معروف انگریزی اخبار نے شائع کیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv