تازہ تر ین

ملک میں طوفانی بارش سے تباہی، ہلاکتیں 22 ہو گئیں

کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان، خیبرپختونخوا، کشمیر اور پنچاب میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، سیلابی ریلے اور مختلف حادثات کے نتیجے میں 22افراد جاں بحق ہوگئے۔برساتی نالے بپھرگئے،رابطہ سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا، مکران اور ضلع لسبیلہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور پاک فوج کو طلب کر لیا گیا۔اوتھل میں سیلابی ریلے میں بہہ کر 4 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں سے 3 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ایک اب تک لاپتہ ہے۔بیلہ کے علاقے گدور میں سیلابی ریلے میں 40 افراد پھنس گئے، امدادی سرگرمیوں میں مقامی انتظامیہ کے ساتھ پاک فوج کے 4 ہیلی کاپٹر بھی شریک ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv