تازہ تر ین

قومی سلامتی کمیٹی کی بھارت کے کشمیریوں پر مظالم اور پاکستان پر الزامات کی سخت مذمت

اسلام آباد:(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔زیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہ، حساس اداروں کے ربراہ اور سیکیورٹی حکام سمیت خزانہ، دفاع، خارجہ کے وفاقی وزرا اور وزیر مملکت رائے داخلہ بھی شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی اندرونی و سرحدی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اس کے علاوہ کمیٹی کو خارجہ حکام کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں زیر سماعت بھارتی جاسوس کلبھوشن کے کیس پر بریفنگ دی گئی۔حکام نے پاکستان کی افغان مصالحتی امن عمل کی کوششوں پر بھی بریفنگ دی جب کہ اس دوران افغان امن عمل اور پاکستان کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر میں جاری نہتے کشمیریوں پر جاری بھارتی افواج کے مظالم سمیت بھارت کی جانب سے پلوامہ حملے کے بعد جنگی جنونی سوچ اور الزامات کی بھی سخت مذمت کی گئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv