تازہ تر ین

دنیا کی پہلی خاتون اے آئی نیوز اینکر سامنے آگئی

لاہور( ویب ڈیسک ) ایسا لگتا ہے کہ مستقبل قریب میں ٹیلیویڑن پر خبریں پڑھنے والے انسانوں کی بجائے ان کے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی (اے آئی)سے بننے والے کلون ہوں گے، کم از کم چین میں تو ایسا ہونے جارہا ہے۔

چین کے سرکاری خبررساں ادارے ڑنہوا نے منگل کو ایسے ہی ایک اے آئی فون خاتون نیوز ریڈر شین شیا?منگ کو متعارف کرایا جو اگلے ماہ سے خبریں پڑھنا شروع کرے گی۔

خبررساں ادارے کے مطابق نئے عہد کی یہ اینکر مارچ کے آغاز سے اپنے کیرئیر کا ڈیبیو کرے گی۔

ادارے کی جانب سے کمپیوٹر کی مدد سے تیار ہونے والی نیوز اینکر کی تصویر کو بھی جاری کیا گیا جو گلابی لباس پہنے ہوئے ہے۔

یہ اس ادارے کا دوسرے اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس اینکر ہے، اس سے پہلے نومبر میں ایسے ہی ایک مرد اینکر کو بھی متعارف کرایا گیا تھا جو کہ انگلش خبریں پڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ واضح نہیں کہ خاتون اے آئی اینکر چینی زبان بولے گی یا انگلش۔

ڑنہوا اور بیجنگ سے تعلق رکھنے والے سرچ انجن سوگیو نے ملکر اس ٹیکنالوجی کو تیار کیا ہے۔

یہ درحقیقت حقیقی زندگی کے اینکرز کے اے آئی ‘کلون’ ہیں جو کہ ان حقیقی اینکرز کے چہرے اور آواز سے لیس ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv