تازہ تر ین

جی ہاں ! پلاسٹک کے بغیر بھی زندگی ممکن ہے

لاہور (ویب ڈیسک) روز ہی پلاسٹک کے مضر اثرات کی خبریں ، تحقیق یا کسی اور شکل میں آپ تک پہنچتی ہوں گی ، آپ نے پلاسٹک کا بائیکاٹ بھی کسی حد تک کر رکھا ہوگا، لیکن آپ ابھی تک بے یقینی کے شکار ہوں گے کہ پلاسٹک کے بغیر زندگی کیسے ممکن ہے؟ممکن ہے ! صرف پلاسٹک سے پاک زندگی کے ممکنات کا جائزہ لینا ہے ، ایک حتمی فیصلہ کرنا ہے اور پلاسٹک فری زندگی ممکن ہونا شروع ہو جائے گی۔امریکی خاتون بیٹھ ٹیری نے کہیں صرف یہ پڑھا تھا کہ ایک سمندری پرندے کے بچے تلف شدہ پلاسٹک کی وجہ سے مر رہے ہیں اور یہی وہ لمحہ تھا جب انہوں نے طے کر لیا کہ اب مزید پلاسٹک کا استعمال نہیں کریں گی۔ سب سے پہلے انہوں نے اپنے باورچی خانے پر توجہ دی اور وہاں سے پلاسٹک کے شاپنگ بیگ اور تیار شدہ پلاسٹک کے ٹب ہٹا دیے۔پھر انہوں نے اپنے واش روم کا رخ کیا اور شیمپو بوتلوں کی بجائے اسے صابن کی شکل میں استعمال کے لیے رکھ دیے، یہاں تک کہ اپنا کنڈیشنر بھی انہوں خود سیب کے سرکے سے بنایا۔پلاسٹک ٹیوب کے بغیر ٹوتھ پیسٹ کو ڈھونڈنا تھوڑا مشکل کام تھا لیکن اس کا حل بھی ٹیری نے بیکنگ سوڈا سے ٹوتھ پیسٹ بنا کر نکال لیا۔ٹیری اور ان کے شریک حیات کے لیے پلاسٹک کے خلاف مہم کبھی کبھار آزمائش بن جاتی تھی۔کیلی فورنیا میں چھٹیاں گزارنے کے دوران شاپنگ کرتے ہوئے ایک بار وہ اپنے دوبارہ قابل استعمال تھیلے ہوٹل ہی میں بھول آئے۔اب مسئلہ یہ تھا کہ خریدے گئے سیب ، موسمبیاں اور تربوز ہاتھوں میں کیسے اٹھائے جائیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv