تازہ تر ین

انسائیٹ خلائی جہازنے مریخ کا موسمیاتی خبرنامہ بھیجنا شروع کردیا

کیلفورنیا(ویب ڈیسک ) اب مریخ پرموجود خلائی جہاز کی بدولت سرخ سیارے کی روزانہ کی بنیاد پرموسمیاتی خبرنامہ معلوم کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح اب ہم زمین کے علاوہ کسی دوسری دنیا کے موسم سے بھی ا?گاہ ہوسکتے ہیں۔
نظامِ شمسی کے اہم اور زمین کے پڑوسی سیارے پرناسا کی جانب سے حال ہی میں انسائیٹ نامی خلائی جہاز بھیجا گیا ہےاور اس کے حساس ترین ا?لات کو جدید ترین موسمیاتی اسٹیشن قرار دیا جاسکتا ہے۔ یہ خلائی جہاز مریخ کے درجہ حرارت، ہوا کی رفتار اور دباو¿ وغیرہ کی خبردیتا رہتا ہے۔
مریخ پر زلزلے پیما ا?لات بھی ہیں اوراپنے جدید نظاموں کی بدولت یہ زمین کی اندرونی کیفیات اور اس کی ساخت پر بھی نظر رکھ سکتا ہے۔ ساتھ ہی یہ موسم کا احوال بھی 24 گھنٹے نشرکرتا رہتا ہے۔
انسائیٹ میں ا?گڑیلری پے لوڈ سب سسٹم موسمیاتی خبر لیتا رہتا ہے جبکہ اس میں جدید زلزلہ پیما اور مقناپیما (میگنیٹومیٹر) بھی نصب ہیں۔ تاہم موسمیاتی اسٹیشن مشہورِ زمانہ جیٹ پروپلشن لیبارٹری نے تیارکیا ہے جس کی بدولت وہ مریخ پر طوفانِ بادوباراں یا مطلع صاف رہنے کی خبردیتا رہتا ہے۔
17 فروری کو مریخ کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت منفی 17 اور منفی 95 درجے سینٹی گریڈ تھا اور وہاں 60 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی تھی۔ اگر ا?پ مریخی موسم میں دلچسپی رکھتے ہیں تو روزانہ کا موسمیاتی احوال یہاں سے معلوم کیا جاسکتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv