تازہ تر ین

ملک کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ

لاہور (ویب ڈیسک)کوئٹہ، پشاور، سکھر، راجن پور ، کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش ۔ پہاڑوں پر برفباری کے بعد درجہ حرارت میں کمی آرہی ہے۔دیگر شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش ہوئی جس کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا جب کہ بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔محکمہ موسمیات نے مالاکنڈ، ہزارہ، ڈویڑن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلا دھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ جب کہ بلوچستان اور ڈیرہ غازی خان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں بھی آج کہیں ہلکی اور کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہورہی ہے جب کہ مستونگ، پشین، خضدار، قلات، مسلم باغ، زیارت، قلات، مکران، نصیرآباد، ڑوب ڈویڑن سمیت شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ضلع چمن بھر میں گزشتہ رات سے موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری جاری ہے جس کے باعث انسداد پولیو اور حفاظتی ٹیکہ جات مہم کل تک ملتوی کردی گئی ۔پنجگور اور گرد و نواح میں بھی رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے 26 فروری سے بلوچستان کے شمال میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv