تازہ تر ین

برہان وانی کی شہادت کے بعد سے کشمیر میں تحریک آزادی زور پکڑ چکی‘ کشمیری اپنی لڑائی خود لڑ رہے ہیں: امجد اقبال،بھارت اوچھی حرکتیں اس لئے کر رہا ہے کیونکہ اسکے الیکشن قریب ہیں: خالد فاروقی وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کو دو ٹوک جواب دیدیا ،چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار خالد فاروقی نے کہا کہ بھارت ایسی اوچھی حرکتیں اس لئے کر رہا ہے کیونکہ اس کے الیکشن قریب ہیں پھر سی پیک سے بھی پاکستان کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے وہ ہمیشہ چالیں چلتا رہتا ہے۔ چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر ایشو پر بھی بھارتی موقف کمزور ہے۔کشمیر میں ہندو مسلم منافرت پھیلائی جا رہی ہے۔بی جے پی کی الیکشن میں شکست سے انتہاءپسند ہندو پیچھے چلا جائے گا۔بھارت پاکستان سے تجارتی تعلقات بھی زیرو لیول پر لے جانے کی بات کر رہا ہے۔سی پیک بھارت کا ٹارگٹ ہے کلبھوشن جب پکڑا گیا تو صرف ایک جاسوس نہیں پورا نیٹ ورک پکڑا گیا۔کالم نگار مریم ارشد نے کہا ہے کہ بھارت تو بس پاکستان کو بدنام کرنے کی تگ و دو میں لگا رہتا ہے وہ پاکستان کو تر نوالا بنانا چاہتا ہے بھارتی پاگل پن کا نقصان خود بھارت کو ہی ہو گا۔وزیراعظم عمران خان نے مدلل جواب دیا۔کلبھوشن جیسے جاسوسوں کو قونصلر رسائی نہیں ملتی اس لئے بھارتی مطالبے کا کوئی مطلب نہیں۔کلبھوشن کے معاملے پر بھی بھارت کا مکروہ چہرہ عیاں ہو گیا بھارت پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش میں خود ہی تنہاءہو گیا۔
سینئر صحافی امجد اقبال نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد سے کشمیر میں تحریک آزادی زور پکڑ چکی کشمیری اپنی لڑائی خود لڑ رہے ہیں باہر سے کوئی مداخلت نہیں ہو رہی۔اس میں دوسری رائے نہیں بھارت نے اگر جارحیت کی تو بھرپور جواب ملے گا۔بھارت صرف سیاسی پوانئٹ سکورنگ کر رہا ہے۔کلبھوشن کیس میں پاکستانی وکلا کے دلائل انتہائی مدلل ہیں اس کے علاوہ پاکستان کے پاس ٹھوس ثبوت بھی موجود ہیں جس کی وجہ سے بھارتی وکیل سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔انہوں نے کہا ملک میںاحتساب جاری رہنا چاہئے۔پاکستان کی حکومت کی ذمہ داری ہے پوری دنیا میں اپنے شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرے۔
کالم نگارمیاں افضل نے کہا کہ بھارتی الزام کے جواب میںعمران خان نے بھارت کو کرارا جواب دیا ہے۔ بھارت بات کو بڑھاوا دینے کی کوشش کر رہا ہے۔پاکستان سے تجارت متاثر کرنے سے بھارت کا ہی نقصان ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی کوشش ہے پاکستا ن کو دنیا میں بدنام کرے جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv