تازہ تر ین

پلوامہ حملہ: بھارت ثبوت دے پاکستان تعاون کرنے کو تیار ہے: عمران خان

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام لگا دیا۔بھارت کے زیر تسلط کشمیر کے علاقے پلوامہ میں ہونے والے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ چند دن پہلے پلوامہ میں واقعہ ہوا جس پر میں نے اسی وقت جواب دینا تھا کیونکہ اس پر پاکستان پر الزام لگایا گیا لیکن ہمارے ملک میں سعودی ولی عہد کا بہت اہم دورہ پاکستان تھا۔انہوں نے کہا بھارتی حکومت نے بغیر کسی ثبوت کر پاکستان پر الزام لگا دیا، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہے کیوں پاکستان ایسے موقع پر جب استحکام کی جانب جارہا ہے تو وہ ایسا واقعہ کیوں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ میں واضح طور پر کہہ رہا ہوں کہ یہ نیا پاکستان اور نئی سوچ ہے اور ہم استحکام چاہتے ہیں اور میں واپس بھارتی حکومت کو پیش کش کرتا ہوں کہ کسی بھی طرح کی تحقیقات چاہتے ہیں تو پاکستان تعاون کرنے کو تیار ہیں۔عمران خان نے کہا کہ اگر پاکستان کی کوئی زمین استعمال کررہا تو یہ ہمارے سے دشمنی ہے۔واضح رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد نئی دہلی نے کسی بھی طرح کی تحقیقات کیے بغیر اس کا الزام پاکستان پر عائد کردیا تھا جسے اسلام آباد نے مسترد کردیا۔وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے جواب دیا تھا کہ پاکستان پر الزام لگانا ایک منٹ کی بات ہے، بھارت اپنا ملبہ پاکستان پر پھینک رہا ہے اور اب دنیا اس سے قائل نہیں ہوگی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا نے پلوامہ میں ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے اور کرنی بھی چاہیے تھی کیونکہ اس میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔تاہم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت سے آوازیں آرہی ہیں، جیسا کے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا کہ پاکستان پر الزام لگانا آسان راستہ ہے لیکن بھارتی انتظامیہ یہ بھی تو دیکھے کے مقبوضہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv