تازہ تر ین

شہزادہ محمد بن سلمان بیرون ملک انگریزی زبان میں تقریر کرنے والے پہلے سعودی حکمران بن گئے

اسلام آباد (وائس آف ایشیا) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آمد اور وزیراعظم عمران خان سے ان کی قربت نے دنیا بھر کو حیران کر دیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان پہنچے تو وزیراعظم عمران خان پہلے سے ہی نور خان ائیر بیس پر ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان سے مصافحے کے وقت سعودی ولی عہد کے چہرے پرایسے مسکراہٹ رہی جیسے عمران خان سے برسوں کا یارانہ ہے۔وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد سے مصافحے کے لہے ہاتھ آگے بڑھایا تو سعودی ولی عہد نے وزیراعظم عمران خان کو گلے سے لگایا۔ سعودی ولی عہد نے پاکستان میں انگریزی زبان میں تقریر کی۔ جس کے تحت سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بیرون ملک انگریزی زبان میں تقریر کرنے والے پہلے سعودی حکمران بن گئے۔کیونکہ اس سے قبل کسی سعودی حکمران نے بیرون ملک جا کر انگریزی زبان کا استعمال نہیں کیا۔سعودی حکمران ہمیشہ دوسرے ملک جا کر اپنی عربی زبان میں ہی تقاریر کرتے ہیں۔ لیکن سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پہلے سعودی حکمران ہیں جنہوں نے انگریزی زبان میں خطاب کیا، ان کا انگریزی میں خطاب بہت فصیح و بلیغ تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv