تازہ تر ین

سعودی ہم منصب سے ملاقات۔۔۔! سعودی عرب اور پاکستان سے تخلیقی ذہنوں کوملکر اسلام کا حقیقی پیغام اجاگر کرنا ہو گا : فواد چودھری

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ سعودی عرب اور پاکستان سے تخلیقی ذہنوں کو مل کر اسلام کے حقیقی پیغام کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، فلم اور ڈراموں کے شعبوں میں تعاون کا پوٹینشل موجود ہے ،دونوں دونوں ممالک اس سے بھرپور استفادہ کریں، سعودی عرب میں پاکستانی فلم کی نمائش خوش آئند ہے۔پیر کو وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے سعودی ہم منصب ترکی الشبانہ سے ملاقات کی جس میں اطلاعات، میڈیا،فلم، ڈرامہ، اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی ۔دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سعودی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان سے تخلیقی ذہنوں کو مل کر اسلام کے حقیقی پیغام کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے فلم اور ڈراموں کے شعبوں میں تعاون اور مشترکہ پروڈکشنز اور اور ثقافتی تعلقات کو مظبوط بنانے کےلئے سعودی وزیرِ کے ویژن اور دلچسپی کو سراہا۔ انہوںنے کہاکہ فلم اور ڈراموں کے شعبوں میں تعاون کا پوٹینشل موجود ہے دونوں دونوں ممالک اس سے بھرپور استفادہ کریں۔ چوہدری فواد نے کہاکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے سے ناصرف معاشی اور اسٹریٹیجک تعلقات مضبوط ہوں گے بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے مشترکہ مفادات کےلئے برادرانہ تعلقات بھی مستحکم ہوں گے۔ چوہدری فواد نے کہا کہ ہمارے مذہبی طویل دو طرفہ تعلقات ہمیشہ مشکل وقت میں مزید مضبوط ہو کر سامنے آئے ہیں۔ چوہدری فواد نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عوام اور سعودی قیادت سے گہری وابستگی اور محبت رکھتے ہیں۔ چوہدری فواد نے کہاکہ سعودی عرب کے ساتھ یہ تعلقات فلم، میڈیا، معلومات، ڈرامہ اور کلچر میں مزید مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں۔ چوہدری فواد نے کہاکہ سعودی عرب میں پاکستانی فلم کی نمائش خوش آئند ہے۔ چوہدری فواد نے کہاکہ فلمیں کسی بھی معاشرے کی اقدار کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے کا زریع ہوتی ہیں۔ چوہدری فواد نے کہاکہ وزارت اطلاعات پاکستان میں میڈیا یونیورسٹی کے قیام کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ چوہدری فواد نے کہاکہ میڈیا یونیورسٹی میں سکول آف آرٹ اور ٹیکنالوجی کے اسکول اور شعبے شامل ہوں گے۔ چوہدری فوادنے کہاکہ سعودی حکومت کو میڈیا یونیورسٹی کے قیام کے منصوبے میں شراکت داری کی دعوت دیتے ہیں۔ چوہدری فواد نے میڈیا یونیورسٹی شروع کرنے کے منصوبے کو سراہا۔وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے پی ٹی وی کے پروگرامز کو سعودی عرب میں نشر کرنے کے لیے سعودی وزیر کا تعاون چاہا ۔ملاقات میں دونوں ملکوں کی اطراف سے سنیر افسران بھی شامل تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv