تازہ تر ین

سعودی ولی عہد ، آرمی چیف ملاقات ، برادر ملک کی سرمایہ کاری سے ملک ترقی کریگا: امجد اقبال ، وزیراعظم عمران خان، سعودی ولی عہد کا کرپشن کے خلاف ویژن ایک ہی ہے: میاں افضل، پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا اعلان انتہائی خوش آئند ہے : عبدالباسط، سرمایہ کاری آنے سے بیروزگاری کنٹرول ہوگی:رحمت علی ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگارمیاں افضل نے کہا کہ خطے کے حالات بدلتے نظر آ رہے ہیں سعودی سرمایہ کاری بیس سے چالیس ارب ڈالر تک جائے گی سعودی نے ماضی میں بھی ہمیں اکیلا نہ چھوڑا سعودی سرمایہ کاری پاکستانی معیشت کے لئے آکسیجن کی مانند ہے۔موجودہ حکومت کی یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔ چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات ماضی میں بھی بہت مضبوط رہے۔سعودی نے ہمشیہ پاکستان کا ساتھ دیا جس کا ثبوت سعودی کی جانب سے موجودہ حالات میں پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری بھی ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کا کرپشن کے خلاف ویژن ایک ہی ہے۔کالم نگارامجد اقبال نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورے کے تناظر میں ا ٓج کا دن پاکستان کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔پاکستان میں بیس ارب ڈالر کے معاہدوں سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔سعودی افغانستان میں امن کا بھی خو اہاں ہے۔سعودی ولی عہد کی چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات بھی بہت اہم رہی کیونکہ محمد بن سلمان سعودی عرب کے وزیر دفاع بھی ہیں۔اب اہم بات یہ ہے کہ سرمایہ کاری کے اثرات عوام تک کتنی جلدی پہنچتے ہیں۔تمام ادارے ایک پیج پر ہوں تو ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے۔کالم نگاررحمت علی رازی نے کہا کہ میں تو سعودی عرب کے ولی عہد کے دورے سے بہت خوش ہوں بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بہت بڑی کامیابی ہے ہمارے بہت سے بے روزگار نوجوانوں کو روز گار میسر آئے گا اس کے علاوہ دیگر ممالک کا بھی سرمایہ کاری کے لئے حوصلہ بڑھے گا۔اب ہمارے دن پھرنے والے ہیں ملکی برامدات میں بھی اضافہ ہو گا۔سعودی بھی سمجھتا ہے مشکل وقت میں پاکستان ہمیشہ اس کے ساتھ کھڑا ہو گا۔ کالم نگار عبدالباسط نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کا دورہ موجودہ حکومت کی بڑی سفارتی کامیابی ہے ملک میں خوشحالی کانیا باب کھلے گا۔خاص طور پر پاکستانی قیدیوں کی رہائی سے متعلق سعودی ولی عہد کا بیان انتہائی خوش آئند ہے دورے کے دوران سول و فوجی قیادت ایک پیج پر نظر آئی جو ایک مثبت شگون ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کام کیا اس کو دنیا تسلیم کرتی ہے۔پاکستان کو امداد کی بروقت ضرورت بھی تھی۔ایم ای یو کے حوالے سے کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv