تازہ تر ین

مانچسٹر یونائیٹڈ: کیا محمد بن سلمان ’دنیا کا سب سے قیمتی فٹبال کلب‘ خریدنے لگے ہیں؟جا ن کرآپ بھی دنگ رہ جا ئینگے

لندن (ویب ڈیسک)آج کل پاکستانی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں سے زیادہ تر سعودی عرب سے متعلق ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دو روزہ دورہِ پاکستان ہے۔ولی عہد کا نام دنیا بھر میں بھی ٹریند کر رہا ہے، مگر اس کی وجہ کچھ اور ہے۔اتوار کے روز ٹوئٹر پر پھیلتی ہوئی خبروں کے مطابق محمد بن سلمان نے نامور برطانوی فٹبال ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔برطانوی اخبار دی سن کی رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان، جنھیں ایم بی ایس بھی کہا جاتا ہے، 3.8 ارب پاو¿نڈز کی قیمت پر اس کلب کو خریدنا چاہ رہے ہیں۔بیس دفعہ انگلش پرمیر لیگ جیتنے والی یونائیٹڈ کے مالکان امریکی گلیزر خاندان ہیں جنھوں نے 2005 میں 79 کروڑ پاو¿نڈز کے عوض اس کلب کو خریدا تھامانچسٹر یونائیٹڈ کے ایک مداح براین نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ’اگر یونائیٹڈ نے ٹیم سعودی شہزادے کو بیچی تو میں مداحوں کا حصہ نہیں بنوں گا۔ میں کھلاڑیوں سے بھی درخواست کروں گا کہ وہ نہ آئیں کیونکہ وہ ایک ایسی حکومت کی حمایت کریں گے جو کہ اپنی مرضی سے لوگوں کو قتل کرتی ہے۔‘دوسری جانب ولی عہد کے ایک حامی نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’جو لوگ کہ رہے ہیں کہ ایم بی ایس نے مانچسٹر یونائیٹڈ خرید کر خواتین کی ٹیم بند کر دینی ہے، وہ بیوقوف ہیں۔ ایم بی ایس نے کامیاب اصلاحات کے ذریعے خواتین ڈرائیورز پر پابندی ختم کی ہے۔ تو وہ خواتین کی ٹیم پر پابندی کیوں لگائیں گے؟ ٹویٹ کرنے سے پہلے اپنی تحقیق پوری کریں۔‘ایم بی ایس سے متعلق یہ افواہیں گذشتہ سال اکتوبر سے گردش کر رہی تھیں، مگر صحافی جمال خاشقجی کے استنبول کے سعودی سفارت خانے میں قتل کے بعد ولی عہد پر ہونے والی تنقید کے بعد یہ خبریں دم توڑ گئیں۔شاید اسی وجہ سے ٹوئٹر پر ہونے والی بحث میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے شائقین زیادہ خوش نہ نظر آئے۔ٹیم کے ایک اور مداح ہوان نے ٹویٹ کی کہ ’اگر سعودیوں نے مانچسٹر یونائیٹڈ خرید لی تو میں کبھی کسی میچ کی دوبارہ ٹکٹ نہیں خریدوں گا۔ کچھ چیزیں فٹبال سے زیادہ ضروری ہوتی ہیں۔‘دی سن کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ میں ذرائع نے ان افواہوں کو ہمیشہ رد کیا ہے، لیکن ان کا کہنا ہے کہ شاید 3.8 عرب پاو¿نڈز کی آفر سے ان کا فیصلہ بدل جائے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ محمد بن سلمان کی مانچسٹر یونائیٹڈ میں دلچسپی اس لیے ہے کیونکہ ان کی مخالف ٹیم مانچسٹر سٹی کے مالک ابوظہبی کے منصور بن زائد ال نہیان کا مقابلہ کر سکیں۔مانچسٹر یونائیٹڈ نے 20 دفعہ انگلش پریمیئر لیگ جیتنے کا ریکارڈ بنایا ہے تاہم سعودی عرب کے وزیر اطلاعات نے پیر کے روز اپنی ٹویٹ میں ان افواہوں کو مسترد کر دیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv