تازہ تر ین

پلوامہ حملہ، انوپم کھیرنے بھی سدھو کے لیے دل کی بھڑاس نکال دی

ممبئی (ویب ڈیسک ) بالی ووڈ اداکارانوپم کھیرنے بھی پاکستان کی حمایت پرنوجوت سنگھ سدھو کے لیے دل کی بھڑاس نکال دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت بھارت میں پلوامہ حملے کے بعد پاکستان مخالف بیانات اورجذبات عروج پر ہیں، بھارت کی جانب سے مسلسل پاکستان پرپلوامہ حملے کا جھوٹا اور من گھڑت الزام عائد کیا جارہا ہے۔
اس حوالے سے سابق بھارتی کرکٹراورسیاستدان نوجوت سنگھ سدھوکوپاکستان کی حمایت میں دیئے گئے بیان پربھارت میں خوب تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اسی بیان سے متعلق ہمیشہ پاکستان مخالف بیان دینے والے اداکار انوپم کھیر بھی پیچھے نہ ہٹے اور سدھو کے لیے دل کی بھڑاس نکالی۔
اداکارنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکہا کہ سدھو جب ا?پ زیادہ ہی بولتے ہیں تو وہ ہمیشہ بکواس ہی ہوجاتی ہے۔
اس سے قبل سدھوکے دیئے گئے بیان کے بعد اب تک ان کے خلاف بھارت میں محاذ کھلا ہوا ہے جب کہ انہیں مقبول ترین کامیڈی شو” دی کپل شرما شو“ سے بھی نکال دیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv