تازہ تر ین

جاپانی نوجوان نے خود کو گُڈے میں تبدیل کروالیا

جاپان (ویب ڈیسک ) 24سالہ مصور اور ماڈل میٹ کوواٹا جاپانی بیس بال کھلاڑی موسامی کوواٹا کے بیٹے ہیں اور اب وہ ایک کوکاشئین گڈے کا روپ دھار چکے ہیں اسی بنا پر ان کی تصاویر اور ویڈیو جاپان میں تیزی سے مقبول ہورہی ہیں۔بعض افراد نے میٹ کو غیرملکی شہزادہ اور کئی نے اسے اینی میشن فلم کا کردار کہا ہے۔ میٹ کی پرانی تصاویر کو دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ وہ اپنا چہرہ مکمل طور پر تبدیل کرواچکے ہیں۔ تاہم ان کا چہرہ گزشتہ دو برس سے مستقل بدلتا رہا اور آخرکار وہ ایک گڈے کا روپ دھار چکے ہیں اوران کی دوسال قبل کی تصویر دیکھ کر کوئی نہیں کہہ سکتا کہ ان کے خدوخال اس طرح کے ہوں گے۔اس دوران میٹ نے ماڈلنگ کرکے میک اپ اور دیگر حسن ا?ور مصنوعات کی تشہیر بھی کی ہے اور اس سے حاصل ہونے والی رقم کو اپنے چہرے پر خرچ کیا ہے۔ ان کی بتدریج تبدیلی کے بارے میں جب سوالات پوچھے گئے تو انہوں نے کہا کہ وہ صرف میک اپ کرتے ہیں لیکن بعد میں انہوں نے سرجری کا اعتراف بھی کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv