تازہ تر ین

ابوبکر البغدادی اپنے پانچ اہم ساتھیوں اور وزراءکےساتھ گھیرے میں آ گیا

بغداد (این این آئی) اردن کی خبر رساں ایجنسی ”پیٹرا“ نے ایک باوثوق عراقی سیکیورٹی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ داعش کا سربراہ ابوبکر البغدادی اپنے پانچ اہم ساتھیوں اور وزراء کے ساتھ عراق اور شام کی سرحد پر گھیرے میں آ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق امریکی فوج نے شام کے سرحدی شہر دیر الزور میں داعش کے سربراہ اور اس کے ساتھیوں کو ایک چھوٹے سے علاقے میں گھیرے میں لے لیا ہے۔ ا±نہیں عراق کی سرحد کے بالمقابل سات کلومیٹر کے علاقے میں گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔عراقی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز امریکی فوج کے اس آپریشن کو مانیٹر کر رہی ہے۔ عراق اور شام کی سرحد سیل کردی گئی ہے تاکہ دہشت گردوں کو مملکت میں داخل ہونے سے روکا جا سکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش کے سربراہ اور اس کے ساتھیوں کو الباغوز کے مقام پر گھیرے میں لیا گیا ہے تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv