تازہ تر ین

اداکار شان کا بھارتی شاعر جاوید اختر کو متناز ع ٹویٹ پر دلچسپ جواب

اسلام آباد(وائس آف ایشیا )پلوامہ حملے کے بعد معروف بھارتی شاعر جاوید اختر نے اہلیہ شبانہ عظمی کے ساتھ دورہ منسوخ کر دیا اور ایک متنازع ٹویٹ کی جس پر پاکستانی اداکار شان شاہد نے انہیں خوب جواب دیا۔تفصیلات کے مطابق نامور بالی ووڈ شاعر اوراسکرپٹ رائٹر جاوید اختر اور ان کی اہلیہ شبانہ اعظمی نے کشمیر پلوامہ حملے کے بعد ہندوانتہا پسندوں کے خوف سے دورہ کراچی منسوخ کردیا۔جاوید اختر اور اداکارہ شبانہ اعظمی کو23 اور 24 فروری کو کراچی آرٹس کونسل میں شبانہ اعظمی کے والد کیفی اعظمی کے اعزاز میں دی جانے والی تقریب میں شرکت کرنا تھی۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد انہوں نے اپنا دورہ کراچی منسوخ کردیا۔ دورہ منسوخ کرنے کی اطلاع جاوید اختر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام کے ذریعے دی۔ جاوید اختر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ کراچی آرٹس کونسل نے مجھے اور شبانہ کو کیفی اعظمی کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی دوروزہ تقریب میں بطور مہمان مدعو کیا تھا لیکن اب ہم نے اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے ٹویٹ میں 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران کفی اعظمی کی لکھی گئی نظم “اور پھر کرشن نے ارجن سے کہا” کا حوالہ بھی تنقیدی انداز میں دیا تھا۔جس پر شان شاہد نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ دراصل یہی وقت ہے آنے کا،دوستی اور بھروسہ دکھانے کا جو آپ ہم پر کرتے ہیں، یہ حقیقت ہے کہ پاکستان نے کچھ نہیں کیا ہے۔یاد رکھیں نفرت نے الیکشن جیت لیا ہے۔شان شاہد نے مزید لکھا کہ 1947 سے 2019 تک اس سانحہ میں ہونے والے تمام انسانی جانوں کے نقصان پر شدید مذمت کرتے ہیں۔ شان شاہد نے جاوید اختر سے یہ بھی کہا کہ ایسی نظم لکھیں جو آپ کے سسر نے مقبوضہ کشمیر کے لیے لکھی تھی جس کے کچھ اشعار انہوں نے ٹویٹ میں شئیر بھی کیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv