تازہ تر ین

” میں نک سے 10 سال بڑی ہوں“ پریانکا کا گوگل پر جواب

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ دیسی گرل گرل پریانکا چوپڑا کی گزشتہ سال امریکی گلوکار نک جونس کےساتھ ہونیوالی شادی دنیا بھر میں مقبول ہوئی تھی تاہم اب تک ان سے شادی کے حوالے سے سوالات کئے جارہے ہیں ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک پروگرام میں پریانکا چوپڑا نے گوگل پر پوچھے گئے سوالات کے جواب دیئے ،اس دوران ان کےساتھ ہالی ووڈاداکارہ ریبل ولسن اور ایڈم ڈیوائن بھی موجود تھے۔اس ٹاسک کے دوران پریانکا چوپڑا سے نہایت عجیب اور دلچسپ سوالات پوچھے گئے، جن میں سے ایک یہ تھا کہ کیا وہ عمر میں نک جونس سے بڑی ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’ہاں میں نک سے بڑی ہوں اور وہ بھی پورے 10سال‘۔اس جواب پر پریانکا کو ان کے ساتھی اداکاروں نے خوب سراہا۔ پریانکااس وقت ہالی وڈ فلم ’ازنٹ اٹ رومانٹک‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv