تازہ تر ین

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ، خاتون افسر کو جنسی ہراساں کرنیکا انکشاف

اسلام آباد(آئی این پی ) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تعینات خاتون ملازم کو اپنے ہی ادارے کے ایک اور مرد افسر کے ہاتھوں مبینہ طور پر جنسی ہراساں کئے جانے کے انکشاف پر انسداد ہراسیت محتسب نے کہا ہے کہ وسیم اقبال چوہدری 20 فروری تک جواب جمع کرائیں ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے خاتون افسر کو ہراساں کرنے کا کیس سامنے آ گیا، اس حوالے سے خاتون افسر نے انسداد ہراسیت محتسب کے دفتر میں درخواست بھی دائر کردی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ انہیں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹر آئی آر وسیم اقبال چوہدری نے متعدد مرتبہ ہراساں کرنے کی کوشش کی اور اعلی حکام کو شکایت کرنے کی صورت میں تبادلے کی دھمکی دی گئی۔ میں نے اعلی حکام کو شکایت کی تو مجھے چپ رہنے کا کہا گیا، مجھے دھمکی دی گئی معاملہ اٹھانے کی صورت میں کیریئر متاثر ہو گا۔انسداد ہراسیت محتسب کشمالہ طارق نے ڈائریکٹر آئی آر وسیم اقبال چوہدری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کرلیا ہے۔ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 20 فروری تک اپنا تحریری جواب جمع کرائیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv