تازہ تر ین

لاہورمیں پی ایس ایل میچزدکھانے کےلئے اہم اقدام

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کرکٹ شائقین کے لئے خوشخبری ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے براہ راست مقابلے دیکھنے کے لئے لاہور بھر میں 5 طویل قامت اسکرینیں لگا دی گئیں۔ڈپٹی کمشنر آفس لاہور کی طرف سے یہ اسکرینیں گریٹر اقبال پارک، جیلانی پارک، گلشن اقبال پارک، مین پلازہ جوہر ٹان اور بٹرفلائی پارک میں لگائی گئی ہیں۔سٹی انتظامیہ کی طرف سے کرکٹ شائقین کو کہا گیا ہے کہ وہ مزکورہ عوامی مقامات پر جا کر پاکستان سپر لیگ کے لائیو میچز سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے میچز یو اے ای میں جاری ہیں، لیگ کے فائنل سمیت 8 میچز کراچی اور لاہور میں بھی کھیلے جائیں گے، زندہ دلان لاہور 3 میچز کی میزبانی کریں گے، یہ مقابلے 9 مارچ، 10 مارچ اور12 مارچ کو شیڈول ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv