تازہ تر ین

باصلاحیت پاکستانی طالبہ ناسا کی خلائی انٹرن شپ کے لیے منتخب

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز کی بات ہے کہ کراچی کی ہونہار بیٹی رادیہ عامر کو امریکی خلائی ادارے ناسا نے ایک ہفتے کی انٹرن شپ کے لیے منتخب کرلیا، شہر قائد کی یہ طالبہ کہکشاﺅں میں سبز ہلالی پرچم لہرانے کے لیے بے چین ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی ہونہار بیٹی 13 سالہ رادیہ عامر کو امریکی خلائی ادارے ناسا نے ایک ہفتے کی انٹرن شپ کے لیے منتخب کرلیا ہے۔ وہ برٹش اوورسیز اسکول کراچی میں آٹھویں کلاس کی طالبہ ہیں۔ رادیہ عامر کو شروع سے ہی خلا میں جانے اور اسے جاننے کا تجسس تھا، وہ 16 فروری کو کراچی سے ناسا کینیڈی اسپیس سینٹر آرلینڈو فلوریڈا کے لیے روانہ ہوں گی۔رادیہ کو اس کے اسکول کی سپورٹ پر ناسا نے مختلف ممالک کے 25 طلباءکے گروپ کے ساتھ منتخب کیا ہے اور رادیہ اپنی پہلی کامیابی پر کافی پرجوش ہیں۔ رادیہ عامر کو خلا میں زندہ رہنے، چہل قدمی کرنے سمیت دیگر خلائی امور کے بارے میں تربیت دی جائے گی۔رادیہ عامر کا کہنا ہے کہ ناسا کینیڈی اسپیس سینٹر میں ایک ہفتہ گزارنا اور وہاں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرانا میرا خواب ہے، میری شروع سے ہی سیاروں اور ستاروں میں دلچسپی تھی، کہکشاں میں چمکتے ہوئے ستارے ہمیشہ سے ہی میری جستجو کا باعث بنے رہے ہیں۔ رادیہ نے اپیل کی کہ لوگ میرے سفر کی کامیابی کے لیے دعا کریں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv