تازہ تر ین

فلم تیزاب نے میری زندگی بدل دی، اداکارہ ما دھوری ڈکشت

ممبئی (سی پی پی )بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشت نے کہا ہے کہ ابتدا میں میری کئی فلمیں ناکام ہوئیں تاہم 1998 میں ریلیز ہونیوالی فلم تیزابنے مجھے شہرت بخشی اور میری زندگی ہی بدل دی۔کپل شرما شو میں گفتگو کرتے ہوئے مادھوری نے کہا کہ فلم تیزاب ریلیز ہوئی تو میں بہن کی شادی کی وجہ سے امریکہ میں تھی وہاں 3بچے میرے پاس آئے اور آٹوگراف مانگا۔ میں نے سائن کرتے ہوئے لفظ ایم لکھ دیا جس پرایک بچے نے کہا، دیکھا میں نے کہا تھا ناں کہ یہ موہنی ہے ،یہ فلم شہرت کی بلندیوں پرجانیوالی سیڑھی کا پہلا قدم تھا۔اداکارہ نے کہاکہ ابتدا میں مجھے مقبول نہ ہونے کے سبب معاون اداکارہ کے طور پر کاسٹ کیا جاتا تھا، بعد ازاں کئی فلمیں کیں جو ناکامی کے سبب شہرت نہ دلوا سکیں تاہم تیزاب کی وجہ سے مجھے عوامی پہچان ملی۔ واضح رہے کہ اس فلم میں مادھوری کے ساتھ انیل کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv