تازہ تر ین

بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کے فلم انڈسٹری میں 50 سال مکمل

ممبئیاے پی پی) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے فلم انڈسٹری میں 50 سال مکمل کر لئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ابھیشیک بچن نے اپنے والد کے فلم انڈسٹری میں کامیاب 50سال مکمل ہونے پر انسٹاگرام پرجذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد میرے لئے آئیکون ہیں، وہ میری لئے رہنمائی، بہت اچھے دوست، ناقد، ہمت و حوصلہ اور آئیڈل ہیں، ان کا فن اور کام کے لئے محبت اور جذبہ آج بھی پہلے جیسا ہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ہم آپ کے ٹیلنٹ، جذبے اور اثرورسوخ اور ذہانت کا جشن منا رہے ہیں، مجھے اس کا بے صبری سے انتظار ہے کہ آئندہ 50سالوں میں آپ ہمیں کیا دے رہے ہیں اور میں نے ان سے آج ایک بات سیکھی ہے کہ جب میں انہیں صبح بطور اداکار 50سال مکمل ہونے اور اپنے کام کے لئے باہر جانے کے متعلق بتانے کے لئے گیا تو وہ پہلے ہی کام کے لئے تیار کھڑے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv