تازہ تر ین

گلی بوائے ریلیز کے فوراً بعد آئن لائن لیک ،کروڑوں کے نقصان کا خدشہ

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم ریلیز کے ایک روز بعد ہی آن لائن لیک ہوگئی جس کے باعث فلم کو کروڑوں کے نقصان کا خدشہ ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم گلی بوائے جس کی ریلیزسے قبل فلم کی خوب تشہیربھی کی گئی تھی اور فلم کے باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے کی پیشنگوئی بھی کی گئی تھی تاہم فلموں کوآن لائن لیک کرنے کے حوالے سے بدنام اورمتنازع ویب سائٹ تمل روکرز نے گلی بوائے کو آن لائن لیک کر فلم سازوں کو دھچکا لگا دیا۔گلی بوائے تمل روکرزویب سائٹ پرموجود ہے جہاں سے اس کا پائریٹیڈ ورژن با آسانی ڈان لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ تمل روکرز سے قبل فلم 2.0، سمبا، ٹھگ آف ہندوستان سمیت متعدد فلمیں اس غیر قانونی ویب سائٹ کے ذریعے ریلیز کے پہلے روز یا ایک روز بعد ہی لیک ہوگئی تھیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv