تازہ تر ین

اعصام کی نیویارک اوپن کے سیمی فائنل میں سیٹ پکی

نیویارک (اے پی پی) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے میکسیکن جوڑی دار گونزالز اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت نیویارک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے ایونٹ کے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کے لیوک بمبرج اور انکے ہم وطن جوڑی دار جونی اومارا کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا۔ امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے میکسیکن جوڑی دار گونزالز نے سخت مقابلے کے بعد انگلینڈ کے لیوک بمبرج اور انکے ہم وطن جوڑی دار جونی اومارا کو 6-7(1-7)، 6-4 اور 10-5 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv