تازہ تر ین

پشاور زلمی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ جاری

دبئی(ویب ڈیسک) پی ایس ایل 4 کے تیسرے میچ میں پشاور زلمی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، زلمی کی اوپننگ جوڑی 13 رنز پر اس وقت ٹوٹی جب آندرے فلیچر صرف ایک رن بنا کر آﺅٹ ہوگئے۔پشاور زلمی نے اب سے کچھ دیر قبل تک 5 اوورز میں ایک وکٹ پر 33 رنز بنا لیے ہیں۔دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کرنے کو ترجیح دیتے ہوئے پشاور زلمی کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، دونوں ٹیمیں ایونٹ کا پہلا میچ کھیل رہی ہیں۔پشاور زلمی کی ٹیم کپتان ڈیرن سیمی،کامران اکمل، فلیچر،صہیب مقصود،مصباح الحق،کیرن پولارڈ، ڈاﺅسن، وہاب ریاض، حسن علی، عمید آصف اور سمین گل پر مشتمل ہے۔گوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد،احمد شہزاد، عمراکمل، ڈیرون اسمتھ،روسووو،محمد نواز،شین واٹسن،غلام مدثر،سہیل تنویر، محمد عرفان اور فواد احمد شامل ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv