تازہ تر ین

بھارتی الزامات پر ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا احتجاج

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں حملے کے الزامات پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں حملے کے الزامات پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کیے بغیر الزام پاکستان پر تھوپ دیا گیا پلوامہ حملے کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں زوردار کار بم دھماکے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ ہربار کی طرح اس بار بھی بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر لگاتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کر کے احتجاج کیا تاہم پاکستان نے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv