تازہ تر ین

حکومت کا سوشل میڈیا پر سعودی ولی عہد کیخلاف مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)حکومت نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے خلاف منِظم انداز میں مہم چلانے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق مہم میں ملوث گروہ سوشل میڈیا اور دیگر طریقے استعمال کر رہے ہیں، وزارت داخلہ نے صوبائی حکومتوں کو کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کو کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ وزارت داخلہ نے کارروائی کے لیے خط بھی جاری کیے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv