تازہ تر ین

نجم سیٹھی پی ایس ایل کی تقریب میں مدعو نہ کرنے کے سوال پر آبدیدہ ہو گئے

لاہور(ویب ڈیسک) پی ایس ایل 4 کا رنگارنگ میلہ متحدہ عرب امارات میں سج چکا ہے۔گذشتہ روز پہلا باقاعدہ میچلاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین  کھیلا گیا۔پی ایس ایل جہاں کئی لوگوں کے چہروں پر رونق لے آیا ہے وہیں لوگوں کے لیے پی ایس ایل ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والےسابق چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی افسردہ دکھائی دیتے ہیں۔یہ بات قابل افسوس ہے کہ پی ایس ایل کو شروع کرنے والے نجم سیٹھی کو پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت ہی نہیں دی گئی۔اسی حوالے سے جب نجم سیٹھی سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں یہاں ہوں لیکنمیرا دل تو دوبئی میں ہے ۔نجم سیٹھی نے کہا کہ میں اس وقت لاہور میں ہوں لیکن میرا دل اپنے ساتھیوں کے ساتھ،اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ اور پاکستانی عوام کے ساتھ ہے۔اس موقع پر دیکھا جا سکتا تھا کہ یہ بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی کی آواز بھر آئی ہے اور کوئی بھی محسوس کر سکتا تھا کہ نجم سیٹھی تقریب میں مدعو نہ کیے جانے پر کس قدر افسردہ اور دکھی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv