تازہ تر ین

کراچی میں گھڑیوں کا کام کرنے والا نوجوان ارب پتی بن گیا

کراچی ((ویب ڈیسک) کراچی کے فالودہ فروش ،جھنگ کے طالب علم اور ٹنڈو محمد خان کے دھوبی کے  بعد گھڑیوں کا کام کرنے والے نوجوان کے اکاؤنٹ میں بھی اربوں روپے موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رشید نامی نوجوان کراچی کے علاقے صدر میں رہتا تھا اور گھڑیاں ٹھیک کرنے کا کام کرتا تھا۔رشید نے اکاؤنٹ سے دس ہزار روپے نکلوائے لیکن اس وقت اس کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب اس نے نظر بقیہ رسید پر ڈالی جس پر لکھا تھا کہ آپ کے اکاؤنٹ میں 4 ارب 34 کروڑ روپے باقی ہیں۔رشید کا کہنا ہے کہ گذشتہ شب اکاؤنٹ سے دس ہزار روپے نکلوائے تب اکاؤنٹ میں زائد پیسے ہونے کا انکشاف ہوا۔یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاؤن کے غریب رہائشی فالودہ فروش عبدالقادر کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا جس پر ایف آئی اے نے عبد القادر کو تفتیش کے لیے طلب کیا تھا۔عبد القادر نے کہا کہ مجھے ایف آئی اے کے لیٹر پر علم ہوا کہ میرے بنک اکاؤنٹ میں اربوں روپے موجود ہیں۔عبد القادر کا کہنا تھا کہ میں غریب آدمی ہوں ، شربت فروش ہوں۔ مجھے نہیں معلوم کہ یہ پیسے کہاں سے آئے ہیں؟ میں چالیس گز کے گھر میں رہتا ہوں، میرے گھر کے باہر پولیس بھی کھڑی کر دی گئی ہے۔ ایف آئی اے حکام نے کہا کہ میں نے انگریزی میں دستخط بھی کیے ہیں ، میں تو انگوٹھا چھاپ ہوں، مشکل سے اُردو میں دستخط کر سکتا ہوں۔ تحقیقات میں انکشاف ہو اکہ زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ میں ملوث شبیر بمباٹ نامی شخص بیؤنک اکاؤنٹ سے چھیڑ چھاڑ کرتا رہا اور 11 ماہ کے دوران 11کروڑ 80 لاکھ جمع کروائے ۔ اس اکاؤنٹ سے دبئی میں اہم شخصیت کو کروڑوں روپے منتقل کرنے کا بھی شُبہ ظاہر کیا گیا۔


خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv