تازہ تر ین

فواد چوہدری کے کراچی پریس کلب میں داخلے پر پابندی

( کراچی(ویب ڈیسک)صحافتی برادری نے میڈیا ملازمین کی جبری برطرفیوں اور ورکرز دشمن اقدامات پر حکومت کے خلاف حتمی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے کراچی پریس کلب میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔کراچی یونین آف جرنلسٹس کے تینوں گروپس اور کراچی پریس کلب کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور کٹوتی جیسے اقدامات پر میڈیا مالکان کی حمایت اور خود حکومت کی جانب سے میڈیا ورکرز دشمن اقدامات کرنے پر وفاقی حکومت کے خلاف فائنل راؤنڈ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس اقدام کے پہلے مرحلے میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے کراچی پریس کلب میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ کراچی میں وفاقی حکومت کی تمام سرکاری تقریبات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv