تازہ تر ین

نواز شریف اسپتال جانے کے لیے راضی نہیں تھے نواز شریف چاہتے تھے ان کا علاج جیل میں ہو یا پھر لندن میں ان کے اپنے معالج سے ہو

لاہور ((ویب ڈیسک): سابق وزیراعظمنواز شریف کو آج جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کے لیے ایک وی وی آئی پی کمرہ تیار کیا گیا ہے جہاں انہیں رکھا جائے۔ نواز شریف کو جیل حکام نے نہایت سخت سکیورٹی میں اسپتال منتقل کیا۔ جیل ذرائع کے مطابق نواز شریف اسپتال جانے کے لیے راضی نہیں تھے اور نواز شریف چاہتے ہیں کہ ان کا علاج جیل میں ہی ہو یا پھر لندن میں پہلے والے معالج کے پاس ہو جن سے وہ پہلے علاج کروا چکے ہیں۔جیل ذرائع نے بتایا کہ جناح اسپتال روانگی سے قبل ڈاکٹرز نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا طبی معائنہ کیا ۔ نواز شریف کے بلڈ پریشر اور شوگر سمیت دیگر ٹیسٹ کیے گئے جب کہ نواز شریف کو آج بھی ہلکا بخار ہے۔ واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل حکام نے سخت سکیورٹی میں جناحاسپتال پہنچایا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv