تازہ تر ین

پی ایس ایل شروع ہوتے جواریے اور بکئے متحرک ہوگئے

لاہور (خصوصی ر پو رٹر )پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے میچوں پر جوا ءکرانے والے بڑے جوارئیے اور بکئے بھی متحرک ہو گئے۔ پولیس سے بچنے کے لیے پوش علاقوں میں کرائے پر کوٹھیاں اور بڑے ہوٹلوں میں کمرے بک کر لیے گئے، جہاں بڑے جواریوں کے لیے شراب ومنشےات کا خصوصی انتظام کیا بھی جارہا ہے۔یا د ر ہے کہ پی ایس ایل سیزن فورکے ایونٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ شیڈول کے مطابق 26 میچز دبئی، ابوظہبی اور شارجہ میں ہوں گے جب کہ فائنل سمیت پانچ میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم اور تین میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ تفصیلا ت کے مطا بق دبئی مےں پی اےس اےل سیزن فور کرکٹ میچوں پر جوا کرانے کے لیے صوبائی دارالحکومت میں بکیوںنے پوش علاقوں میں کرائے کی کوٹھیاں اور بڑے ہوٹلوں میں کمرے حاصل کر لیے ہیں۔ جہاں وہ کروڑوں روپے کاجوا کرائیں گے ۔اب جواریے کسی ٹیم کی ہار جیت پر جوا لگانے کی بجائے بال ٹو بال جواءلگاتے ہیں۔ اس لیے بکئیوں نے کرکٹ میچز بلا تعطل دکھانے کے لیے بڑی ایل سی ڈیز کے ساتھ ساتھ لوڈ شیڈنگ سے نمٹنے کے لیے جنریٹرز اور یو پی ایس کا بھی انتظام کیا ہے۔جوارےوں کے لیے شراب و منشےات کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ بکئیوںنے پولیس ایکشن سے بچنے کے لیے ا حامی پولیس افسران سے بھی رابطے کر لیے ہیں، جن کا کام صرف پولیس کے چھاپے کی صورت میں ان کو بروقت اطلاع فراہم کرنا ہے تاکہ اگر چھاپہ پرے تو اس سے پہلے سب کچھ غائب کیا جا سکے۔ بکئیوں نے اپنے متعلقہ علاقوں کے ایس ایچ اوز کو بھی منہ مانگی رشوت ایڈوانس میں دے دی ہے۔ ذرا ئع کا مزید کہنا ہے کہ آّج ہو نے والے کرا چی کنگ اور ملتا ن سلطا ن میں سے ملتا ن سلطا ن کو جواریو ں کی جا نب سے فیورٹ قرا ر دیا جا ر ہا ہے ۔دوسری جا نب پو لیس حکام کا کہنا ہے کہ جوا ءکرانے والے تمام چھوٹے اور بڑے بکئیوںاور جواریوں کی لسٹ تیار کر لی گئی ہے اور ان کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv