تازہ تر ین
atif aslam

”بارشیں “ریلیز‘عاطف اسلم نے دل ٹوٹنے کی کہانی گیت میں سنادی

لاہور (شوبزڈیسک )پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے ویلنٹائن ڈے سے صرف ایک روز قبل اپنا نیا گانا ریلیز کردیا، تاہم اس میں رومانوی کہانی کے بجائے دل ٹوٹنے کی کہانی بیان کی گئی۔محبت اور دل ٹوٹنے کی کہانی بیان کرتے اس گانے ”بارشیں“ کی ویڈیو میں عاطف اسلم کے ساتھ بھارتی اداکارہ نصرت بروچا جلوہ گر ہوئیں۔اس گانے کی کمپوزیشن بھارتی موسیقار ا?رکو نے کی ہے ، ویڈیو میں دو نوجوانوں کی رومانوی کہانی اور پھر ان کے جدا ہونے کی داستان کو پیش کیا گیا۔نئے گانے کی پسندیدگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ملا جلاردعمل دیکھنے میں آیاہے۔پنجابی فلم چک 302 کی شوٹنگ ملتان میں کی جائے گی۔
فلمساز اعظم ملک کی پنجابی فلم چک 302 کی شوٹنگ ملتان میں کی جائے گی جس کا سکرپٹ مکمل کرلیا گیاہے اور اور میوزک پر کام جاری ہے …..
لاہور(کلچرل رپورٹر)فلمساز اعظم ملک کی پنجابی فلم چک 302 کی شوٹنگ ملتان میں کی جائے گی جس کا سکرپٹ مکمل کرلیا گیاہے اور اور میوزک پر کام جاری ہے جبکہ کاسٹ میں سینئر ز کے ساتھ نئے فنکاروں کو بھی شامل کیاجارہا ہے۔شوٹنگ کا سلسلہ کاسٹ فائنل کرنے کے بعد شروع ہو گا۔فلمساز کا کہنا تھا کہ میں چک 302 کے علاوہ کسی دوسرے پراجیکٹ پر کام نہیں کر رہا۔ یہ ایک ایکشن، رومانٹک اور میوزیکل فلم ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv