تازہ تر ین

امریکہ ، چین اور آئی ایم ایف سے امیدیں رکھنا المیہ ہے: سراج الحق ، سعودیہ نے بحران سے نکالنے میں مدد کی: شاہد سبطین، شہباز کی رہائی سچ کی جیت ہے : ملک احمد ، امریکہ اور طالبان کی پوزیشن واضح ہونے پر معاملے کا حل نکلے گا: سردار آصف ، طویل مدتی سعودی سرمایہ کاروں سے معاشی حالات بہتر ہونگے: فرخ سلیمکی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ سیون میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں ضمانت کا فیصلہ ہمارے موقف کی تقویت بنا ہے۔ نیب نے اپنے اختیارات خلاف قانون استعمال کیے، انکے پاس کوئی ثبوت نہیں تھے۔اعلیٰ عدلیہ نے احسن فیصلہ دیا۔ شہباز شریف مثبت اور تعمیری اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کریں گے۔ نیب کی تفتیش اور احتساب پر اب بھی کوئی اعتراض نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کئی غیر آئینی کام کرے گی۔ شہباز شریف کو الیکشن کے ذریعے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے ہٹا کر دیکھ لیں، حکومتی کابینہ پارلیمنٹ کی ورکنگ میں مداخلت نہیں کر سکتی۔ پروگرام میں سینئر تجزیہ کار ائیرمارشل (ر)شاہدلطیف کا کہنا تھا کہ سعودی فرمانروا کا وفد سمیت دورہ پاکستان بے حد اہم ہے، نئی پاکستانی حکومت میں پاکستان کی خارجی معاملات میں جگہ بہت تبدیل ہوچکی ۔ امریکا ، سینٹرل ایشیا، مشرق وسطیٰ، خلیجی ریاستوں اور ایران کیساتھ تعلقات میں پاکستان اہم کردار ادا کررہا ہے۔مسلم امہ میں تفریق کے خاتمے اور یمن جنگ بندی میں پاکستان کامیاب ہوا ہے۔ ہر مشکل وقت میں سعودی عرب نے پاکستان کو بحران سے نکالنے میں مدد کی۔گذشتہ دور حکومت میں پاکستان کو تنہا کرنے کی سازش میں بھارت کامیاب ہوگیا تھا۔ سعودی عرب کی پاکستان کی طرف تیز پیش قدمی ،معاشی مدد اور خارجی معاملات میں کندھے سے کندھا ملاکر کھڑا ہونا اہم پیشرفت ہے ،غیر اہم حالات میں یہ دورہ قابل قدر ہے۔پاکستان کو دہشتگردی کا سامنا ہے ، سعودی سکیورٹی تدابیر قدرتی عمل ہے، افواج پاکستان بھی مکمل سکیورٹی فراہم کریں گے۔سعودی ولی عہد کے کرپشن کیخلاف اقدامات کے بعد دشمنی کا سا ماحول ہے، انکی سکیورٹی بے حد اہم ہے۔ حکومت پاکستان کی کاوشوں سے پاک سعودی تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوئے ہیں۔ سعودی دورے کو دفاعی معاہدوں کی شرط سے نہیں جوڑنا چاہئے، یہ تحفظات ناجائز ہیں۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے گفتگو میں سعودی ولی عہد کو خوش آمدید کہتے ہوئے انکا دورہ خوش آئند قرار دیا۔انکا کہناتھا کہ 1970ءمیں اسلامی سربراہی اجلاس پاکستان میں ہونا ، شاہ فیصل کے نام سے اسلام آباد میں مسجد اور فیصل آباد کا نام گواہی ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میںدیرینہ قرب رہا ہے۔عمران خان کی خارجہ پالیسی پر اپنے رائے دیتے انکا کہنا تھا کہ امریکا ، چین اور آئی ایم ایف سے امیدیں رکھنا ہمارا المیہ ہے، اللہ پر امید ہو توملکوں کے درمیان تجارتی معاملات حل ہو جاتے ہیں۔عمران خان کو سعودی عرب میں مقیم 30لاکھ سے زائدپاکستانی مزدوروں کی سہولیات کے لیے آواز اٹھانی چاہئے، اسلامی اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ سعودی عرب کی سرمایہ کاری سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔ ہمیشہ کی طرح دنیا اور اسلامی خطے کے معاملات میں ایٹمی قوت پاکستان کو کوئی نظر انداز نہیں کر سکتا۔ ایران، سعودی عرب، کشمیر اور افغانستان کے مسائل کے حل کے لیے پاکستان کو کردار اداکرنا چاہئے۔شہباز شریف کی ضمانت اور رہائی پر انہوں نے کہا کہ حکومت نے حالات میں تناﺅ پیدا کیا ہے جو کم نہیں ہوگا۔ ماہر معاشیات ڈاکٹر فرخ سلیم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے معاشی تعلقات گہرے نہیں ہیںمگر اب سعودی عرب کے طویل مدتی سرمایہ کاری سے پاکستان کے معاشی حالات میں بہتری آسکتی ہے۔ آئل ریفائنری اور دیگر منصوبوں سے پاکستان میں کوئی بڑی معاشی تبدیلی نہیں آئے گی، کوئی بیرونی ملک آکر ہمارے حالات نہیں بدل سکتا، حالات پاکستانی خود بدلیں گے۔سعودی عرب کے مفادات عالمی و مشرق وسطیٰ کی سیاست ہیں،وہ مضبوط فوجی طاقت کو اتحادی بنانا چاہتے ہیں مگر پاکستانی حکومت اسے معاشی بہتری کا رنگ دینا چاہتی ہے۔پاکستانی خزانہ کا برتن چھیدوں سے بھرا ہے، گردشی قرضہ ، بجٹ و تجارتی خسارہ ختم نہ کیا تو دنیا بھر کا خزانہ بھی ان چھیدوں سے لیک ہوجائے گا۔سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی نے پروگرام میں ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت طالبان مذاکرات کی شدید مخالفت کیساتھ پاکستان پر تنقید کر رہی ہے۔ امریکا اور طالبان کی پوزیشن واضح ہونے پرمعاملے کا حل نکلے گا۔ افغان حکومت تنہائی میں ہے۔طالبان سے قطر مذاکرات کا دوسرا راﺅنڈ اسلام آباد میں ہو رہا ہے،یہ متفرق مذاکرا ت نہیں۔فوجی انخلاءکے معاہدہ کے معاملے میں افغان حکومت کا امریکا ، طالبان مذاکرات میں شریک نہ ہونا منفی پیشرفت ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv