تازہ تر ین

کنگنا رناوت کا اپنی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

ممبئی (ویب ڈیسک)بولی وڈ ’کوئین‘ کنگنا رناوٹ جن کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی تاریخی ڈرامہ فلم ’منی کارنیکا‘ دنیا بھر سے 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب گئی ہے وہ جلد ہی اپنی زندگی پر فلم بنانے کا کام شروع کردیں گی۔’منی کارنیکا‘ میں جھانسی کی رانی یعنی لکشمی بائی کا کردار ادا کرنے والی کنگنا رناوت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کی کہانی لکھنے پر جلد ہی کام شروع کردیا جائے گا۔پنک ولا کے مطابق اداکارہ نے بتایا کہ فلم ’منی کارنیکا‘ کی شوٹنگ کے دوران ہی لکھاری کاویا وجندرا نے انہیں اپنی زندگی پر فلم بنانے کا مشورہ دیا تھا۔کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ وہ کاویا وجندرا کے مشورے سے ڈر گئی تھیں، تاہم بعد ازاں وہ ان کی تجویز پر مان گئیں اور انہوں نے انہیں ہی فلم کی کہانی لکھنے کا ٹاسک دے دیا۔اداکارہ نے تصدیق کی کہ وہ خود ہی اپنی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کی ہدایات دیں گی اور انہوں نے فلم کی کے کچھ ارکان کو بھی منتخب کرلیا ہے۔کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں ان کی زندگی کے ہر اتار چڑھاﺅ کو دیکھا جائے گا۔اداکارہ نے فلم بننے سے قبل ہی اسے اپنے دل کے بہت قریب قرار دیا اور واضح کیا کہ فلم میں کسی شخصیت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صرف اپنی تعریف نہیں کریں گی۔اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ فلم میں ان کا کردار وہ خود ہی ادا کریں گی یا کوئی اداکارہ ان کے روپ میں پردے پر دکھائی دیں گی۔تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ’منی کارنیکا‘ کی طرح جہاں وہ خود ہی اس فلم کی ہدایات دیں گی، وہیں وہ خود ہی اپنا کردار بھی ادا کریں گی۔خیال کیا جا رہا ہے کہ رواں برس کے اکتوبر یا نومبر تک فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا اور کچھ ہفتوں بعد فلم کی دیگر کاسٹ کی بھی تصدیق کی جائے گی۔فلم میں نہ صرف کنگنا رناوت کی پیشہ ورانہ زندگی کو دکھائے جانے کا امکان ہے، ساتھ ہی ان کی حقیقی زندگی میں آنے والے مسائل کو بھی دکھایا جائے گا۔خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم میں ان کے رومانوی اسکینڈلز کو بھی دکھایا جائے گا، تاہم اس حوا لے سے اداکارہ یا دیگر ذرائع نے فوری طور پر کوئی تصدیق نہیں کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv