تازہ تر ین

ناسا کا مریخ پر ‘اپرچونٹی’ سے آخری رابطہ

واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے شمسی توانائی سے چلنے والی مریخ پر بھیجی گئی روبوٹک گاڑی’ اپر چونٹی‘ میں سے آخری رابطہ کیا ہے۔ناسا نے 2003 میں شمسی توانائی سے چلنے والی دو ربوٹک گاڑیاں’ اپرچونٹی ‘اور ’سپرٹ‘ مریخ کی سطح پر اتاری تھیں۔ دونوں گاڑیوں کا مشن 90 روز اور ایک ہزار میٹر فاصلہ طے کرنے تک محدود تھا لیکن سپرٹ 2011 تک کام کرتی رہی جب کہ اپرچونٹی نے گزشتہ سال مریخ پر آنے والے گرد و غبار کے ایک بڑے طوفان کے بعد اپنے سگنلز بھیجنا بند کر دیے تھے۔اپرچونٹی کی بیٹریاں چونکہ شمسی پینلز سے چارج ہوتی تھیں، اس لیے گمان ہے کہ ان پر گرد کی وجہ سے چارج ختم ہونے پر اس کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ناسا کا کہنا ہے کہ وہ اپرچونٹی کو آخری بار پیغام بھیج رہے ہیں اور اگر بدھ یعنی آج تک اس کا جواب موصول نہیں ہوا تو اپرچونٹی کو 15 سال کے بعد ’ڈیڈ‘ قرار دے دیا جائے گا۔6 پہیوں والی اپرچونٹی مریخ پر طویل ترین عرصے تک رہنے والی گاڑی ہے اور اس نے وہاں 28 میل (45 کلومیٹر) کا فاصلہ طے کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv