تازہ تر ین

پی ایم اے نے ٹائیفائیڈ بخار سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر جاری کردیں

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے ٹائیفائیڈ سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر جاری کردیں۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق سندھ میں مہلک ٹائیفائیڈ کی وباء سے 2016 سے اب تک 8 ہزار کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں کراچی پہلے، حیدرآباد دوسرے اور سانگھڑ تیسرے نمبر پر ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ ٹائیفائیڈ بخار کا بیکٹیریا کے ذریعے آلودہ پانی سے پھیلتا ہے، اس میں مریض کوتیز بخار، پیٹ میں درد، الٹی، سر درد ، کھانسی اور بھوک نہ لگنےکی شکایات ہوتی ہیں۔اعلامیے میں شہریوں کو ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ پانی کا ابال کا استعمال کریں اور بازار میں فروخت کی جانے والی برف استعمال نہ کریں۔اس کے علاوہ پھل، سبزیاں اور برتنوں کو گرم پانی سے دھویا جائے،کھانے سے قبل صابن سے ہاتھ دھوئیں، باہر کے کھانے نہ کھائیں اور بیت الخلاجانے کے بعد ہاتھ صابن سے دھوئیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv