تازہ تر ین

اپوزیشن جماعتیں شہباز شریف کے حق میں ڈٹ گئیں

اپوزیشن جماعتیں قائد حزب اختلاف اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی شہباز شریف کے حق میں ڈٹ گئیں۔رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ماضی میں تحریک انصاف کے اراکین ایوان میں رقص کرتے رہے ہیں، حکومت نے ڈگر نہ بدلی تو اپوزیشن کو بھی ایسا ہی کرنا پڑے گا، قومی اسمبلی کو بے توقیر طریقے سے چلانے نہیں دیں گے۔وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان اسمبلی کو کنٹینر کی طرح چلانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اسمبلی میں بھی کنٹینر کی سیاست کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ڈلیور کرنے میں ناکام رہی ہے اور اب عوام کو لڑائیوں میں الجھانا چاہتی ہے۔عمران خان کی آئی ایم ایف چیف سے ملاقات کو پاکستان کی تذلیل قرار دیتے ہوئے خورشید اہ نے کہا کہ وزیراعظم کی آئی ایم ایف چیف سے ملاقات کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی تذلیل کرنے کے سوا کچھ نہیں کر سکتے، کشکول توڑنے اور خود کشی کا اعلان کرنے والا خود آئی ایم ایف کے سامنے پیش ہوا۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ اگر کسی میں ہمت ہے تو شہباز شریف کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا کر دکھائے، حکومت قومی اسمبلی کی کارروائی بھی نہیں چلا سکے گی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے اسپیکر، شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک کی وجہ سے پارلیمنٹ چلانے کی کوشش کی۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت نے اسپیکر اسد قیصر کو پریشان کر دیا ہے، اسپیکر کو کمیٹی ارکان کی ردوبدل کا اختیار نہیں ہے۔



خاص خبریں


ziazia shahid

سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv